تہران: پاکستان، چین، تاجکستان اور قبرص کے سفیروں میں علاقائی امن پر تبادلۂ خیال

تہران(پاکستانی سفارت خانہ، سرکاری اعلامیہ)ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے تہران میں چین، تاجکستان اور جمہوریہ قبرص کے سفیروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان ہاؤس میں چین کے سفیر کانگ پی وو، تاجکستان کے سفارت خانے میں تاجکستان کے سفیر ظہیدی نظام الدین شمس الدین زادہ، جبکہ جمہوریہ قبرص کے سفارت خانے میں قبرص کے سفیر آندریاس پی کوزوپس سے ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی امن، ثقافتی تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سفیروں نے باہمی تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔