دبئی:جعلی آن لائن خریداری کے ذریعے شہریوں سے رقم بٹورنے والا گروہ پکڑا گیا، 6 ملزمان گرفتار

دبئی (خبر ایجنسیاں)دبئی میں آن لائن خریداری کے نام پر مالی فراڈ کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے ایک خاتون کی کئی سال کی جمع پونجی بھی لوٹ لی تھی۔

دبئی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی آن لائن خریداری کی ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کے بینک کارڈز کی معلومات چوری کرتے تھے اور غیرقانونی لین دین کے ذریعے رقم ڈیجیٹل بٹوؤں میں منتقل کرلیتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری شدہ بینک کارڈز کی تفصیلات دیگر افراد کو بھی فروخت کرتے تھے، جس کے ذریعے مزید مالی جرائم کیے جاتے تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے متاثرین کے بینک کارڈز اور چیک بکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔