روسی کمپنی نے ایرانی جوہری پلانٹ سے مزید عملہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا

ماسکو ( عرب میڈیا)روس کی جوہری کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ سے اپنا مزید عملہ نکالے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود عملے کو نکالنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔

روسی جوہری کمپنی کے سربراہ کے مطابق ابھی وقت نہیں آیا کہ ساتھیوں کو بوشہر پلانٹ واپس بھیجا جائے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پلانٹ میں اب بھی روسی کمپنی کے 50 ارکان موجود ہیں، جبکہ 611 ارکان پہلے ہی آرمینیا کے راستے واپس جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بوشہر ایران کا واحد فعال جوہری پلانٹ ہے، جسے روس نے تعمیر کیا اور وہاں اپنا عملہ تعینات کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران پلانٹ پر 4 بار حملے کیے گئے۔