سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد (نامہ نگار) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی آزاد کشمیر راجہ اکمل نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان کے مطابق حملے میں تنویر الیاس کا ایک گارڈ جاں بحق ہوا ہے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

راجہ اکمل کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔