کراچی(نامہ نگار)محمد طاہر شیخ کو تمغہ ملنے پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سے وابستہ اہم شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
مبارکباد دینے والوں میں صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) سید حسن فیروز، سابق چیف سیکریٹری حکومت سندھ و چیف پیٹرن سندھ اسکاؤٹس محمد صدیق میمن، صوبائی سیکریٹری سید اختر میر، اعزازی خازن محمد حسین مرزا، سابق ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان اسکاؤٹس و لیگل کمشنر سندھ اسکاؤٹس پروفیسر معین اظہر صدیقی، پرنسپل اسلامیہ کالج سید فرقان یوسفی، عبدالحئی خان، رضا شیخ اور پونل شیخ شامل ہیں۔
رہنماؤں نے محمد طاہر شیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور یہ اعزاز ان کی محنت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

