صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح میں کمی:رائٹرز اپسوس سروے

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح مزید کم ہوکر 33 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کی صدارت کے دوران اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ رائٹرز/اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق 64 فیصد امریکی ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت رواں ماہ کے آغاز میں 35 فیصد تھی، جو اب مزید کم ہوکر 33 فیصد ہوگئی ہے۔رائٹرز/اپسوس سروے میں 80 فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ ایران میں امریکی مداخلت طویل عرصے تک جاری رہے گی، جبکہ ایران کیخلاف جنگ کے حوالے سے عوامی حمایت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری امریکی فوجی کارروائی اور اس کے نتیجے میں عالمی تیل کی تجارت میں خلل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے بھی امریکی عوام میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے تشویش بڑھائی ہے۔