لاہور: ارشد انصاری کوصحافت میں گرانقدرخدمات پرتمغہ امتیازسے نوازدیاگیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو صحافت میں گراں قدرخدمات پراعلیٰ سول اعزازتمغہ امتیازسے نواز دیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایک تقریب کے دوران گورنرہاؤس میں ارشد انصاری کو یہ اعزاز پیش کیا۔قریب میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں ارشد انصاری کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور صحافت کے شعبے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔