لاہور (نمائندہ خصوصی)کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشترکہ بیان شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی تکلیف اور قیدِ تنہائی کی صورتحال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
اسیر رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے تاکہ ان کی خیریت سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جس بھی شخص کا نام سامنے آئے، تمام متعلقہ افراد کو اس کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ ان کی صحت اور حالات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

