لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف پہلے جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے ماموں کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی ہوا، جس میں انہوں نے صدر مملکت کو اہم معاملات پر بریفنگ دی۔

