مسی ساگا:فرحان سعید کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ، انم خان کی برتھ ڈے تقریب

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگاکے امیری بلیئرڈز اینڈ لاؤنج میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار فرحان سعید کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ سیشن رکھا گیا۔ یہ تقریب “کے کے ایونٹس اینڈ مارکیٹنگ” اورعمرانہ چوہدری کی جانب سے منعقد کی گئی جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں”کے کے گروپ آف کمپنیز “کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کازخان کی اہلیہ انم خان کے اعزاز میں سرپرائز برتھ ڈے سیلیبریشن بھی منعقد کی گئی۔اس موقع پر دوستوں، اہل خانہ اور معزز مہمانوں نے انم خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

کیک کٹنگ کی خصوصی تقریب میں فرحان سعید، انم خان اور کاز خان نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا اور انم خان کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایونٹ میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، معروف گلوکارہ میشا خان اور شفیق فاروقی نے پرفارمنس دی جس سے محفل کو چار چاند لگ گئے اور شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

مہمانوں کیلئےہلکی پھلکی تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ موسیقی اور خوشگوار ماحول نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔ شرکاء نے فرحان سعید کے ساتھ ملاقات کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔ آخر میں منتظمین کی جانب سے میڈیا اور اسپانسرز کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔