ملٹن میں ’’ہارورڈ ایٹ ہوم‘‘ خصوصی لیکچر، زینب عظیم اور مارشل گانز کا خطاب

ملٹن(نمائندہ خصوصی)’’ہارورڈ ایٹ ہوم‘‘ کے عنوان سے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، معروف مصنف اور سابق امریکی صدارتی انتخابی مہم کے مشیر مارشل گانز اور ملٹن کی میئر کی امیدوار، ہارورڈ یونیورسٹی کی تدریسی معاون، مصنفہ اور مقرر زینب عظیم نے شرکت کی۔

خصوصی لیکچر 3 اکتوبر کو بشپ ریڈنگ سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوا، جس میں شہریوں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں پروفیسر مارشل گانز نے قیادت، تنظیم سازی اور اجتماعی جدوجہد کے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

زینب عظیم نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید صرف ایک احساس نہیں بلکہ ایسی چیز ہے جسے سب مل کر تعمیر کرتے ہیں۔اس موقع پر زینب عظیم اور مارشل گانز نے اجتماعی طور پر کام کرنے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئےلوگوں کو متحرک کرنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔تقریب کے منتظمین کے مطابق خصوصی لیکچر میں شرکت کیلئے داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔