نیویارک(اقوام متحدہ، رائٹرز، اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتوں کی تباہی اور اضطراب کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز سمیت بحری آمد و رفت کی آزادی کا مکمل احترام کیا جانا ضروری ہے۔

