وٹبی: ریجنل کونسلرملیحہ شاہد کے دوبارہ انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی جمع

وٹبی (نمائندہ خصوصی)وٹبی میں ایسٹ وارڈ 4 سے تعلق رکھنے والی ریجنل کونسلر ملیحہ شاہدنے دوبارہ انتخاب لڑنے کیلئے اپنےکاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ ملیحہ شاہد نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے اور گزشتہ عرصے میں عوام کے ساتھ مل کر نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی عوامی مسائل سننے، حل کرنے اور علاقے کی بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گی۔ریجنل کونسلر ملیحہ شاہدکا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری توجہ، عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں اور عوام کے اعتماد و حمایت پر شکر گزار ہیں۔