واشنگٹن( بین الاقوامی خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات کیلئےایک مضبوط اور مؤثر ٹیم بھیجی گئی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز جلد مکمل طور پر کھل جائے گی اور امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ان کے مطابق اگر اس حوالے سے معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے تاکہ مذاکرات میں شرکت کرے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، جو اسلام آباد میں ایران کے وفد سے ملاقات کریں گے۔خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ان مذاکرات کو انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

