ڈاکٹر ناصر وڑائچ کامرزانسیم بیگ اور جاوید گجر کے اعزاز میں تقریب کااہتمام

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)مرزانسیم بیگ اورمشیرِ وزیرِاعظم آزاد کشمیراور پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدر چوہدری جاوید گجرکے اعزاز میں ڈاکٹر ناصر وڑائچ کی جانب سے ایک پروقار اور یادگار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات، صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور سیاسی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکامیں مرتضیٰ جوئیہ، عشمان ملک ، طارق کینیڈا،فلم اورٹی وی سٹار محموداختر،رانااشرف،جاوید ورک،عمران بٹ، بابا عرفان ملک،شمس الرحمان، اسحاق چودھری،اشرف خان لودھی، ناصرشاہ،عرفان علی،ڈاکٹرمنورحسین، ہارون راٹھور ،راناتنویراور عامرچودھری شامل تھے.

تقریب کی نظامت گلوکار اسد احمد نے اپنے منفرد انداز میں کی جبکہ محفل میں موسیقی کا رنگ بھی نمایاں رہا۔ مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

چوہدری جاوید گجر نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کی محبت اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے میزبان ڈاکٹر ناصر وڑائچ کو ان کی ملنسار شخصیت، مہمان نوازی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ شرکاء نے اس یادگار شام کو بھرپور انداز میں سراہا۔