کاناتا میں آٹو شاپ حادثہ: ٹائر پھٹنے سے 20 سالہ ملازم جاں بحق

اوٹاوا(سی بی سی نیوز)کینیڈا کے علاقے کاناتا میں ایک آٹو ریپیئر ورکشاپ میں ٹائر پھٹنے کے افسوسناک حادثے میں 20 سال کے لگ بھگ عمر کا نوجوان ملازم جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ایج واٹر اسٹریٹ پر واقع ورکشاپ میں ہفتے کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب مکینیکل بے میں کام کے دوران اچانک ٹائر پھٹ گیا اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر حالت مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اونٹاریو کی وزارتِ محنت نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشتبہ نہیں سمجھا جا رہا۔پولیس نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔