کلیِن برگ (اشرف خان لودھی سے)سماجی شخصیت وحید ورک نے دوستوں کے اعزاز میں سالانہ عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں کاروباری، سفارتی اور سماجی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

عشائیے میں اسکینز اکاؤنٹنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر قریشی،ٹورنٹو میں قونصل جنرل پاکستان خلیل احمد باجوہ، معروف سماجی شخصیت مرزا نسیم بیگ، عاشر قریشی، کرنل یحییٰ، ڈاکٹر زیدی،ساجد مانگٹ، احسن ضیا،راجہ شفیق، ملہی،خورشید غنی اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

تقریب کا انعقاد کلیِن برگ میں واقع وحید ورک کی رہائش گاہ پر کیا گیاتھا۔ اس موقع پر شرکا نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میزبان وحید ورک نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں اور معزز شخصیات کے ساتھ وقت گزارنا ان کیلئے باعث مسرت اور اعزاز ہے۔ عشائیے میں شرکا کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی اور مہمانوں نے میزبان کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔

