گجرات (نامہ نگار)پنجاب کے شہر گجرات میں بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات محلہ بغدادی میں پانچ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ باقی افراد فرار ہو گئے۔
زخمی ملزم کفایت علی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق کفایت علی پر 2021 میں بچے سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج تھا، جبکہ دو روز قبل بھی اس پر کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا الزام تھا۔

