ریاض( بین الاقوامی میڈیا)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔سعودی عرب کے دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
یوکرینی صدر کے مطابق یوکرین اور سعودی عرب سکیورٹی، توانائی اور خوراک کے شعبوں میں معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

