واشنگٹن (سی بی ایس نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مذہبی شخصیت ہیں اور اصولی طور پر جنت میں جانے کی امید رکھتے ہیں، تاہم وہ جہنم میں نہیں جانا چاہتے۔
امریکی ٹی وی پروگرام ’’60 منٹس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ موت کے بعد وہ خود کو کہاں دیکھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک مذہبی شخص ہیں اور نظریاتی طور پر جنت میں جائیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ وہ جنت میں جائیں گے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں امید ہے، وہ جہنم میں نہیں جانا چاہتے۔
انٹرویو کے دوران صحافی راس ڈوتھٹ نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ جنت میں جانے کے لیے اپنے سیاسی مخالفین جیمز کومی اور نینسی پلوسی کو معاف کرسکتے ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو انتہائی بے ایمان سمجھتے ہیں اور ان کے خیال میں انہوں نے امریکا کے لیے بہت برا کیا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اپنے بعض دشمنوں سے نفرت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مخالفین کو معاف کرنے کے حوالے سے جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہتے۔

