مقبوضہ بیت المقدس (آئی ایل کے ایچ اے، فلسطینی ذرائع) اسرائیلی آبادکاروں نے منگل کی صبح اسرائیلی پولیس کی سخت سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا، اس دوران فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخلے سے روکنے اور ان کی نقل و حرکت محدود کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
ترک خبر رساں ادارے آئی ایل کے ایچ اے کے مطابق کم از کم 305 اسرائیلی آبادکار کئی گروہوں کی صورت میں بابِ مغاربہ کے راستے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے اور صحنوں میں گشت کیا۔
رپورٹ کے مطابق آبادکاروں کے ہمراہ آنے والے یہودی مذہبی پیشواؤں نے مبینہ ہیکلِ سلیمانی سے متعلق لیکچرز دیے، جبکہ بعض آبادکاروں نے مسجد کے احاطے میں تلمودی مذہبی رسومات اور دعائیں بھی ادا کیں۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں اور دروازوں پر پابندیاں مزید سخت کردیں، جس کے باعث متعدد فلسطینی نمازی مسجد میں داخل نہ ہوسکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کی مسلسل مداخلت اور فلسطینی نمازیوں پر پابندیوں کے باعث مقدس مقام کی مذہبی اور تاریخی حیثیت متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

