امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر آج ابتدائی ووٹنگ ہوگی

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر آج ایوانِ نمائندگان میں ابتدائی ووٹنگ ہوگی جس کے بعد قرارداد پر باقاعدہ بحث اور مواخذے کی منظوری کیلئے ووٹنگ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی 8 نکاتی قرارداد پیش کی ہے، جس میں ایران کے خلاف کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ جاری رکھنے، شہریوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایوان میں پہلے قرارداد کو کمیٹی کے سپرد کرنے یا اس کی کارروائی روکنے سے متعلق طریقہ کار پر ووٹنگ ہوگی۔ اگر یہ کوشش ناکام رہی تو مواخذے کی قرارداد پر باقاعدہ بحث اور ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے مواخذے کی کوشش کو سیاسی تماشا اور امریکی مفادات کے خلاف قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیرِ دفاع کی حمایت کی ہے۔