مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ بندر بلیل نے حوثی گروپ کی جانب سے اسلامی مقدسات اور پُرامن شہروں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ طرزِ عمل اور دینی و انسانی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔
جمعہ کے خطبے میں شیخ بندر بلیل نے کہا کہ حوثی گروپ کی جانب سے اسلامی مقدسات اور پُرامن شہروں، بالخصوص مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانا، مساجد، اسکولوں اور املاک پر کھلی جارحیت کرنا ایسے مجرمانہ طرزِ عمل کا واضح مظہر ہے جو دین اور انسانیت کی معمولی ترین اقدار سے بھی عاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات اور محفوظ شہروں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول مجرمانہ عمل ہے اور یہ دینی و انسانی اقدار کے منافی ہے۔شیخ بندر بلیل نے مقدس مقامات کے تقدس کے احترام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کو ہر قسم کے حملوں اور جارحیت سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

