نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے اعترافی بیانات مسترد

گوانتاناموبے (امریکی میڈیا) امریکی ملٹری جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے اعترافی بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جج نے قرار دیا کہ خالد شیخ محمد کی جانب سے ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے دیے گئے اعترافی بیانات رضاکارانہ نہیں تھے، کیونکہ یہ بیانات سی آئی اے کی جانب سے تشدد کے بعد حاصل کیے گئے تھے۔

اعترافی بیانات مسترد کیے جانے کے باعث 11 ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔ مقدمے کی سماعت شروع ہونے کی تاریخ 5 جون 2028 مقرر کی گئی ہے۔

نائن الیون حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں نے عدالتی کارروائی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ خالد شیخ محمد پر 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔