آبنائے ہُرمُز کھلوانے کیلئے بحرین کی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی

نیویارک( عالمی میڈیا، عرب میڈیا رپورٹس)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں آبنائے ہُرمُز کھلوانے کیلئےبحرین کی پیش کردہ قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔عرب میڈیا کے مطابق اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی تو رکن ممالک کو آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت مل جاتی۔