اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے سے 7 منزلہ عمارت زمین بوس، 4 زخمی

حیفہ (ایجنسیاں) اسرائیلی شہر حیفہ میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ایک سات منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی اور 3 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد میں دو بزرگ اور ایک بچہ شامل ہیں۔اسرائیلی ریسکیو ادارے نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں مشترکہ طور پر جاری ہیں اور جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔