اسلام آباد:سکندر حمید لودھی آسٹریلیا میں اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر مقرر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ نے آسٹریلیا میں مقیم معروف پاکستانی ماہرِ اقتصادیات اور صحافی سکندرحمیدلودھی کو دو سال کیلئے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکندر ایچ لودھی کی تقرری ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان معاشی و تجارتی روابط کو فروغ دینے کے عزم کے اعتراف میں عمل میں لائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سکندر حمید لودھی کاروباری امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔