اسلام آباد :عالمی رہنماؤں کے پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد کے پیغامات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)پاکستان کے یومِ آزادی پر امریکا، روس، سعودی عرب، ایران، بحرین، متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک کے رہنماؤں نے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد دی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ یومِ آزادی ایران پاکستان اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا نیا موڑ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس خاص موقع پر پاکستان اور امریکی عوام کی دوستی کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں، جبکہ پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے بھی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔

بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بھی یومِ آزادی پر مبارکباد دی۔

متحدہ عرب امارات کی قیادت نے پاکستان کو جشنِ آزادی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور امن کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔