تہران( رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا پر تاریخی عدم اعتماد بامعنی مذاکرات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور کسی بھی پیش رفت کے لیے وعدوں کی پاسداری بنیادی شرط ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے آنے والے متضاد سگنلز ایک منفی اور غیر یقینی پیغام دے رہے ہیں، جس سے اعتماد کی فضا متاثر ہو رہی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا، اور ملک کی خارجہ پالیسی خودمختاری اور قومی مفاد کے اصولوں پر قائم ہے۔

