تہران (ایرانی وزارتِ خارجہ، رائٹرز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، ایران ہر قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا، جبکہ امریکا کی کسی بھی مہم جوئی کا بھی فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔بعدازاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

