امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدستور پوپ لیو سے ناراض ہیں

واشنگٹن/ویٹی کن سٹی (امریکی میڈیا، اے ایف پی، رائٹرز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدستور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ناراض ہیں۔رپورٹس کے مطابق پوپ لیو کے اس بیان پر ٹرمپ برہم ہوئے جس میں کہا گیا تھا کہ “یسوع مسیح جنگیں برپا کرنے والوں کی دعائیں نہیں سنتے”۔

ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کیسے ایران کو ایسا ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں جس سے اطالویوں اور کیتھولکس سمیت دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔پوپ لیو اس سے قبل بھی جنگی جنون کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ چند جنگ پسند عناصر نے دنیا کو یرغمال بنا رکھا ہے۔