اونٹاریو میں تین صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات 3 ستمبر کو ہونگے:پریمئیر آفس

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)اونٹاریو حکومت نے صوبے کے تین انتخابی حلقوں اسکاربرو ساوتھ ویسٹ، یارک—سمکو اور ہیملٹن ایسٹ—اسٹونی کریک میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔پریمئیراونٹاریو آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ کی دفعہ 9.1 کے تحت آج ان تینوں حلقوں کیلئے انتخابی شیڈول (رِٹ) جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ضمنی انتخابات کا اعلان بدھ کے روز کیا جاتا ہے، جبکہ پولنگ رِٹ جاری ہونے کے پانچویں جمعرات کو منعقد کی جاتی ہے۔اس شیڈول کے تحت تینوں صوبائی حلقوں میں 3 ستمبر 2026 کو ووٹنگ ہوگی، جس کیلئے الیکشن انتظامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔