تہران(ایرانی وزارتِ خارجہ، خبر ایجنسیاں) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق عمان کے ساتھ مذاکرات کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے باہمی طریقۂ کار اور انتظامی میکنزم پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ نئے بحری راستے یا انتظامی طریقۂ کار پر عمان کے ساتھ مفاہمت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھولا یا بند کیا جا رہا ہے، بلکہ مذاکرات محفوظ اور منظم بحری آمدورفت کے طریقۂ کار سے متعلق ہیں۔

