ایرانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

مدینہ منورہ ( عرب میڈیا، سعودی وزارت حج و عمرہ)سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ایران سے آنے والے عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔حکام کے مطابق ایرانی عازمین مدینہ منورہ میں 7 روز قیام کریں گے، جہاں وہ عبادات اور زیارات ادا کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق 30 ہزار سے زائد ایرانی عازمین اتوار کے روز زمینی راستوں سے سعودی عرب پہنچیں گےجبکہ ایرانی حکومت نے مجموعی طور پر 31 ہزار عازمین کو حج پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال عازمین کی روانگی آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری وہدایات کے مطابق انجام دی گئی ہے۔