تہران(ایرانی میڈیا، خبر ایجنسیاں)ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنی دفاعی و آپریشنل صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔
ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ کی عملی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی صنعت اور مقامی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے فوج میں جدید سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے تاکہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
ترجمان ایرانی فوج کے مطابق ہتھیاروں اور دیگر جنگی وسائل کو آپریشنل ضروریات اور جدید تقاضوں کے مطابق منظم اور ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

