واشنگٹن(غیر ملکی میڈیا)سابق امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا فیصلہ امریکی عوام کی خواہشات کے برعکس ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلا۔
کاملہ ہیرس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایک ایسی جنگ میں شامل ہو گئے ہیں جس میں امریکی عوام کی کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اس کی حمایت نہیں کرتے۔

