ایران میں پاکستان اور سعودی عرب کے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

تہران (پاکستانی سفارت خانہ)ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے پاکستان ہاؤس، تہران میں مملکتِ سعودی عرب کے ایران میں سفیر عبداللہ بن سعود العنزی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں سفیروں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔دونوں سفیروں نے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔