’بابا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، آپ کہاں چلے گئے:اسماعیل ہنیہ کی بیٹی اوربہو کا پیغام

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان بیٹی اوربہو ایناس ہنیہ کی جانب سے دل کو چھو لینے والا بیان سامنے آئے ہیں۔بیٹی سارہ اسماعیل ہنیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اسماعیل ہنیہ کی بیٹی سارہ اسماعیل ہنیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بابا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، آپ کہاں چلے گئے۔
سارہ اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا ہے کہ بابا آپ نے اللّٰہ کی رضا کیلئے محنت کی، دعا مانگی، آپ کی موت خوبصورت تھی، خدا کی قسم، آپ سب کیلئے میرا سہارا تھے اور خدا کی قسم آپ جوانوں، بوڑھوں سب سے پیار کرتے تھے اور آپ سب کے پیارے تھے‘۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بہو ایناس ہنیہ کا کہنا ہے کہ ہم اللّٰہ کی قضا پر راضی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں