برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے ارکان کی ممکنہ قبل از وقت رہائی پر نظرثانی کا حکم

لندن(برطانوی میڈیا، خبر ایجنسیاں)برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم نے گرومنگ گینگز کے ارکان کی ممکنہ قبل از وقت رہائی سے متعلق خدشات کے بعد فوری نظرثانی کا حکم دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کیمی بیڈینوک نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے جرائم میں ملوث بعض افراد بھی قبل از وقت رہائی کی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق اس معاملے کا فوری جائزہ لیا جا رہا ہے اور پہلے مرحلے میں ایسے قیدیوں کی نشاندہی کی جائے گی جو مجوزہ رہائی کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو بلاجواز رعایت نہ ملے۔

ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے تقریباً پانچ ہزار قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی کا منصوبہ تیار کیا ہے، تاہم اس عمل میں عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔