کراچی(نمائندگان)بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان زبیر عرف چریا اور رحمان عرف بھولا کو عدالتی احکامات کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی عبدالکریم عباسی کے مطابق دونوں افراد سینٹرل جیل میں قید تھے اور رہائی کیلئے جاری کیے گئے ریلیز آرڈرز پر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کے ریلیز آرڈرز جاری کیے گئے تھے جو متعلقہ عدالت اور جیل حکام کو ارسال کیے گئے۔یاد رہے کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی سزائیں برقرار رکھی تھیں، تاہم سپریم کورٹ نے 10 جون کو اپیلیں منظور کرتے ہوئے نچلی عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے تھے۔

