بلوچ رہنما ماہ رنگ بلوچ کو سیکیورٹی اہلکار قتل کیس میں عمر قید کی سزا

کوئٹہ( نامہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللّٰہ کو گوادر میں ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔ مقدمے کی سماعت اور ٹرائل ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے آن لائن طریقے سے مکمل کیا گیا۔

استغاثہ کے مطابق ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللّٰہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعے میں نامزد تھے، جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مذکورہ اہلکار احتجاج کے دوران لگنے والے پتھر کے باعث جان کی بازی ہار گیا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کی گئی تھی۔فیصلے کے بعد عدالت نے دونوں مجرموں کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے متعلقہ حکام کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔