بیروت( رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ)اسرائیل کی افواج کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے السمعیہ میں مسجد کے قریب ہونے والے حملوں میں شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ بمباری کے باعث متعدد گھروں کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔رپورٹس کے مطابق لبنان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 659 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

