خضدار میں فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق

خضدار (نامہ نگار)خضدار کے علاقے کھنڈوزئی میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اہلکار ڈکیتی کے ایک واقعے میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہے تھے کہ اسی دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

واقعے کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت دو اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔