ریاض ( رائٹرز، اے ایف پی، العربیہ)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد نے ایران کی جانب سے مبینہ بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔
اس سے قبل اماراتی ریاست فجیرہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جن کا تعلق بھارت سے بتایا گیا ہےزخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری آئل کمپنی کے بحری جہاز کو ایرانی ڈرونز سے نشانہ بنانے کے بعد ایران کی جانب سے 4 میزائل بھی متحدہ عرب امارات کی سمت فائر کیے گئے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

