برن (نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔سوئس حکومت کے مطابق دارالحکومت برن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں واقع سفارت خانہ بتدریج بحال کیا جائے گا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوئس سفارتی عملے کے محدود ارکان رواں ہفتے تہران پہنچیں گے اور ابتدائی مرحلے میں مکمل آپریشن کی بحالی کے لیے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ تہران میں سوئٹزرلینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے باعث 11 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔

