واشنگٹن(رائٹرز،اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی درخواست پر کہا ہے کہ انہیں اس معاملے پر ابھی تک مکمل بریف نہیں کیا گیا تاہم اتنا واضح طور پر کہا جا سکتا ہے کہ وہ شہباز شریف کو اچھی طرح جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ “ہر جگہ نہایت معزز شخصیت” ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بھی بیان دیا کہ صدر شہباز شریف کی اپیل سے باخبر ہیں اور جلد اس پر سرکاری ردعمل دیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے اپیل کی تھی کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل اور سفارتکاری کو وقت دینے کیلئے ڈیڈ لائن کو دو ہفتے بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سفارتی کوششیں”مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں” آگے بڑھ رہی ہیں اور آئندہ کچھ دنوں میں اس کے ٹھوس نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔

