اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان میں ایرانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی، ناکہ بندی اور جنگی دھمکیوں کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈال کر غیر منطقی مطالبات منوانے کی کوششیں قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن نہیں کہ ایک طرف سفارت کاری کی بات کی جائے اور دوسری طرف دباؤ اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
رضا امیری مقدم کے مطابق جب تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، اس وقت تک اختلافات برقرار رہیں گے اور صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی۔انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا حل دباؤ یا یکطرفہ اقدامات نہیں بلکہ منصفانہ اور متوازن سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

