فرانسیسی جنرل کا امریکی جنرلز کو کوکین کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ

پیرس/واشنگٹن (بین الاقوامی نیوز ایجنسیاں)فرانسیسی جنرل مائیکل یاکولیف نے امریکی جنرلز کو میٹنگز کے دوران کوکین کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنرل یاکولیف سے سوال کیا گیا کہ وہ اس خبر پر کیا تبصرہ کرینگے کہ امریکا ایران میں موجود یورینیئم پر قبضہ کرنے اور اسے وہاں سے نکالنےکیلئے رن وے بنانے پر غور کر رہا ہے۔

اس پر جنرل یاکولیف نے کہا کہ اگر جنگی منصوبہ بندی کرنے والے اعلیٰ فوجی افسر ان کے سامنے یہ تجویز پیش کریں کہ یہ ایک “بڑا عظیم منصوبہ” ہے، تو ان کا جواب ہوگا: “کوکین سونگھنا بند کرو۔”ذرائع کے مطابق جنرل کا یہ بیان مزاح اور خبردار کرنے دونوں کے طور پر لیا جا رہا ہے، تاکہ فوجی افسران منصوبہ بندی کے دوران غیر محتاط یا خطرناک رویے سے باز رہیں۔