فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

راولپنڈی(آئی ایس پی آر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی استحکام، مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی امن کیلئےپاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات کو اجاگر کیا۔