مسی ساگا:چوہدری جاوید گجر کی بطوروزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیرتقرری پر عشائیہ

مسی ساگا(باباعرفان ملک سے) مسی ساگا میں گزشتہ روز ریج وےپلازہ میں کڑاہی ماسٹرریسٹورنٹ میں معروف کیمونٹی شخصیات سلیم چودھری اورمظہرشفیق کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے مشیر مقرر ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدرچوہدری جاوید گجر کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا۔

تقریب میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات، سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور چوہدری جاوید گجر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب میں احسن ضیا، حسیب شیخ،طارق سعید، راجہ شفیق،دانیال ابراہیم، اشرف خان لودھی ،مرتضیٰ جوئیہ، صفدرحسین، ڈاکٹرارشدمحمود، ایازملک ودیگرشریک ہیں.

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری جاوید گجر کی تقرری نہ صرف ان کی ذاتی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ بیرون ملک مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھی باعثِ فخر ہے۔ڈکسی الیکٹرونکس کے روح رواں سلیم چودھری اورمظہرشفیق نے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کمیونٹی کو یکجا کرنے اور باہمی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔